اسلام آباد ( تازہ ترین اخبار۔ 15 نومبر 2019ء) پاکستان نے عالمی سطح پر تین بڑی کامیابیاں حاصل کر لیں ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کو عالمی سطح پر تین بڑی کامیابیاں ملی ہیں جس کے تحت پاکستان کو مختلف عالمی کمیٹیوں کی سربراہی مل گئی ہے۔پاکستان کو عالمی ماحولیاتی فنڈ کی سربراہی مل گئی ہے جب کہ پاکستان کو روایتی ہتھیاروں کے کنوینشن کے رکن ممالک کے سالانہ اجلاس کی سربراہی بھی مل گئی۔
جس کے چئیرمین اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب طاہر خلیل ہوں گے۔اس کے علاوہ یونیسکو کے ایجوکیشن کمیشن کے صدر کی حیثیت سے بھی پاکستان کا انتخاب ہوا ہے۔مشیر ماحولیات امین اسلم کا کہنا ہے کہ گرین کلائمیٹ فنڈ کی سربراہی ملنا بڑا اعزاز ہے۔پاکستان ماحولیات کے سب سے بڑے عالمی فنڈ کو چئیر کرے گا۔
امین اسلم نے کہا کہ پاکستان کو فنڈز کے حصول میں آسانی ملے گی۔

ماحولیات کے لیے عالمی ممالک 100 ارب ڈالر کا فنڈ مختص کریں گے جب کہ پاکستان اب تک 140 ملین ڈالرز کا فنڈز لے چکا ہے۔مشیر ماحولیات نے کہا کہ سربراہی ملنے سے مزید فنڈز کا حصول آسان ہو جائے گا۔پاکستان 10 ارب درخت اگانے کے لیے بھی معاونت حاصل کر سکے گا۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نے گرین کلائمیٹ فنڈ کے تحت پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی سے متعلق منصوبوں کے لئے 108 ملین ڈالر مختص کئے ہیں۔
اس فنڈ کا مقصد ایشیاء اور پیسیفک ریجن میں ماحولیات کے شعبہ مین سرمایہ کاری میں اضافہ کی کوششوں میں حصہ لینا ہے۔ پیر کو اے ڈی بی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ مانامہ، بحرین میں 17 سے 20 اکتوبر کے دوران جی سی ایف بورڈ کے 21 ویں اجلاس کے دوران 71 ملین ڈالر امداد اور 37 ملین ڈالر رعایتی قرضے کے نئے فنڈ کی منظوری دی اور کری باتی، پاکستان اور ٹونگا میں اے ڈی بی کی جانب سے منصوبوں کے لئے مالی معاونت فراہم کی جائے گی





Pakistan has achieved three major successes globally

Islamabad (latest newspaper – November 15, 2019) Pakistan has achieved three major successes globally. According to the details, Pakistan has achieved three major successes globally, under which Pakistan has been given the leadership of various global committees. Pakistan received the leadership of the World Environment Fund, while Pakistan also headed the annual meeting of the member countries of the Convention on Conventional Weapons.
Tahir Khalil, whose chairman will be the permanent representative of Pakistan in the UN. Besides, Pakistan has also been elected as the president of the UNESCO Education Commission. Pakistan will chair the world’s largest environmental fund.

Amin Aslam said that Pakistan would get easy access to funds.

Global countries will allocate $ 100 billion in funding for the environment, while Pakistan has raised $ 140 million in funds so far. Mashir Environment said that getting more funds will make it easier for Pakistan to grow. Pakistan will grow 10 billion trees Get help for The Asian Development Bank has allocated $ 108 million for climate change projects in Pakistan under the Green Climate Fund.
The fund aims to participate in efforts to increase investment in the environment in Asia and the Pacific region. A statement issued by the ADB on Monday said that $ 71 million in relief and a $ 37 million concession loan was approved during the 21st meeting of the GCF Board in Manama, Bahrain, from October 17 to 20. ADB will provide funding for projects in Diy and Kiribati, Pakistan and Tonga

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here